خواتین کے لئے ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ای کامرس کورسز شروع

Published on June 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار سوشل ویلفیئر میں خواتین کے لئے ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ای کامرس کورسز شروع کردیئے گئے ہیں۔ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مزمل یارکی خصوصی کاوشوں سے شروع ہونے والے کورسز میں نیشنل ویلفیئر فا¶نڈیشن کا خصوصی تعاون حاصل ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عائشہ جمیل کے ہمراہ کوآرڈینیٹر محمد فرحان راجپوت،انسٹرکٹرزمحمد طیب،حمزہ جاوید،شہروز زمان،کامران ضیاءاور آفتاب نے کلاس روم کا دورہ بھی کیا۔مینجر ادارہ زاہدہ ناز نے بتایا کہ37 طالبات پر مشتمل بیج کو پہلے مرحلے میں تربیت دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ صنعت زار کی لیب کو اس ضمن میں اپ گریڈ بھی کیا گیا ہے جہاں دیگر سہولیات کے ساتھ انٹرنیٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme