بجٹ کے بعد ڈالر مکمل طور پر بے قابو ہوگیا

Published on June 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 125)      No Comments

کراچی (یواین پی) بجٹ کے بعد ڈالر مکمل طور پر بے قابو ہوگیا، کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر میں بڑی گراوٹ، امریکی کرنسی کی قیمت 157 روپے کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ پیش کیے جانے کے بعد پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت بے قابو ہو کر 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ دبائو کا شکار رہا اور روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں40پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 156.20روپے سے بڑھ کر156.60روپے اور قیمت فروخت156.30روپے سے بڑھ کر156.70روپے ہو گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes