مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر ملک منظور حسین اعوان کا سفیر اور صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ

Published on March 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 249)      No Comments

جدہ(رپورٹ زکیر احمد بھٹی)مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی صدر ملک منظور حسین اعوان کی طرف سے سعودی عرب کے سفیر صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ ، جس میں پاکستان کمیونٹی پی جے ایف کے عہدیداران جمیل راٹھور، شاہد نعیم، سینئر صحافیوں محمد عدیل، ذکیر بھٹی، ملک عاصم اعوان و دیگر اراکین نے بھی شرکت کی اس موقع پرملک منظور نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ حق سچ کا ساتھ دیا ہے اسلئے ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان جرنلسٹ فورم ایک ایسا گل دستہ ہے جو اپنے اصولوں پر قائم رہ کر مثبت صحافت کا کردار ادا کر رہا ہے صحافت ایک معزز شعبہ ہے اور پاکستان جرنلسٹ فورم کے اراکین ایک طویل عرصے سے پاک سعودی تعلقات کے فروغ اور پاکستان کمیونٹی کی خدمت نہایت ذمہ داری سے ادا کررہے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن دیگر تنظیموں کے ساتھ ملکر انسدادکرونا کے لئے پاکستان کے قومی پروگرامز منعقد کرے گی تقریب میں پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کے چیئرمین خالد رشید، مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری عرفان الحسن سدرہ، ملک آفتاب،ملک اشفاق اعوان،بزنس مین قاسم شہزاد چشتی، معروف علی،یوتھ ونگ دمام کے راہنما شاکر رفیق نے بھی شرکت کی اس موقع پر پاکستان جرنلسٹس فورم کے چیئرمین امیر محمد خان اور صدر خالد نواز چیمہ نے ملک منظور حسین اعوان اور دیگر عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پی جے ایف کی جانب کمیونٹی کے ہر مثبت پروگرام میں بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes