اوکاڑہ ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک شخص جانبحق

Published on March 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 246)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی) قائد اعظم چوک میں ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔
حادثہ کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 50 سالہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جان بحق ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی ۔
ریسکیو ٹیم جانبحق ہونے والے شخص کی نعش کو ضروری کاروائی کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور منتقل کر دیا گیا۔
جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت غلام حیدر ولد محمد حیدری (50 سال) کے نام سے ہوئی ہے جو کہ دیپالپور کا رہائشی تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes