وزیر خزانہ کی برطرفی دراصل پی ڈی ایم کی کامیابی ہے، بلاول

Published on March 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 97)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کی برطرفی دراصل پی ڈی ایم کی کامیابی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزیر خزانہ کا عہدہ حفیظ شیخ سے واپس لیے جانے پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایم ایف کے وزیر کو عہدے پر کام جاری رکھنے کے لیے سینیٹ میں جیت درکار تھی جسے حفیظ شیخ کی شکست نے ناممکن بنادیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اب حکومت اپنی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ہونے والی بدترین مہنگائی کا اعتراف کررہی ہے، پارلیمانی سیاست اس حکومت کے خلاف سب سے زیادہ مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes