اوکاڑہ،معاشرے کا ذمہ دارانہ رویہ پولیو کے خاتمہ کے لئے از حد ضروری ہے ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان

Published on March 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 150)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان کی ہدایت پر انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز اور محکمہ صحت کے افسران کی پولیو ٹیموں کی چیکنگ۔تفصیلات کے مطابق ضلع اوکاڑہ میں انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر 5سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلا رہی ہیںجبکہ بس اڈوں سمیت شہر وں کے مختلف مقامات پر قائم ٹرانزٹ پوائنٹس پر بھی 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا سلسلہ جاری ہے تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ صحت کے افسران نے ٹرانزٹ پوائنٹس ،موبائل ٹیموں ،خانہ بدوشوں کی آبادیوں ،مختلف ڈھاریوں پر پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا اس موقع پر انہوں نے 5سال سے کم عمر بچوں کی انگلیوں پر پولیو ویکسئین کے قطرے پینے کے بعد لگائے گئے مارکر کے نشان چیک کئے اور گھروں پر کی گئی ڈور مارکنگ بھی چیک کی۔ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا کہ ضلع میں جاری انسداد پولیو مہم ہم سے انتہائی ذمہ داری کی متقاضی ہے ہر شہری اپنے دائرہ اختیار میں اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اقدامات کرے معاشرے کا ذمہ دارانہ رویہ پولیو کے خاتمہ کے لئے از حد ضروری ہے ۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان اور محکمہ صحت کے افسران کو ہدائیت کی کہ وہ انسداد پولیو مہم کے دوران فیلڈ میں موجود رہیںپولیو ٹیموں کی معاونت اور کے لئے تمام محکموں کو متحرک رکھیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes