کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر آگیا

Published on April 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 206)      No Comments


کراچی(یواین پی) بلوچستان کی ریگستانی ہواؤں کے اثرات باعث شہر کی فضائیں ڈیڑھ ماہ بعد بدھ کو پھر مضرصحت ریکارڈ ہوئیں۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق بدھ کی صبح 9 بجے کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پرآگیااس دوران شہر کی فضاوں میں آلودہ ذرات کی مقدار163پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی،دنیا کے آلودہ شہروں میں کھٹمنڈو نیپال پہلے، چینگمائی تھائی لینڈ دوسرے جبکہ بھارتی شہر دہلی تیسرے نمبر پر موجودرہا، رات 8 بجے بھی کراچی 160 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ آلودہ شہروں کی فہرست میں 5 ویں نمبر پر رہا۔ترجمان محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق سمندری ہواؤں کی بندش اور بلوچستان کی ہوائیں شہر پر اندازہونے کی وجہ سے فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقداربڑھ رہی ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق151 سے200 درجیتک آلودگی مضر صحت،201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت،301 سے زائددرجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتاہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题