عمران خان نے کراچی میں شوکت خانم ہسپتال کا افتتاح کردیا

Published on December 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 423)      No Comments

333
کراچی(یو این پی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان تین روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ دورے کے موقع پر عمران خان شوکت خانم اسپتال کا افتتاح کیا۔تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق عمران خان کراچی کے دورے کے موقع پر ڈسٹرکٹ سینٹرل میں دفتر کا افتتاح اور ممبر شپ مہم کا آغاز کیا، جبکہ شام چھ بجے انصاف ہاوس میں پریس کانفرنس کے بعد تعزیت کیلئے جنید جمشید کے گھر بھی گئے۔ترجمان کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف لیاری شاہ ولی اللہ روڈ بھی گئے، جبکہ آج( جمعے کو) عمران خان کارساز پر پارٹی کابینہ سے بھی ملیں گے۔ دورے کے تیسرے روز عمران خان وکلا اور تاجر برادری سے ملاقاتیں کریں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog