حکمران پرویز مشرف کی آزادی سلب کرنے کے باوجود ان سے ڈرتے ہیں سعیدبھٹی

Published on April 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 312)      No Comments

Saeed
آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی صدر سعید بھٹی نے کہا ہے کہ فردجرم عائدہونے سے کوئی ملزم مجرم نہیں بن جاتا۔پرویزمشرف نے آئین نہیں توڑامگرانہیں کٹہرے میں کھڑاکردیاگیا جبکہ اپنے مفادات کیلئے آئین کوموم کی ناک بنانے اوربار بارآئین کابازومروڑنے والے ایوان اقتدارمیں براجمان ہیں ۔پرویز مشرف کیخلاف عائدکی جانیوالی نام نہادچارج شیٹ جاتی امراء رائیونڈکے شریف پیلس میں تیار کی گئی اوراس میں جھوٹ کے سواکچھ نہیں ہے ۔حکمران پرویز مشرف کی آزادی سلب کرنے کے باوجود ان سے ڈرتے ہیں۔پرویز مشرف کوغدارکہناجذبہ حب الوطنی اورقومی ضمیرکی توہین ہے ۔وہ ایک اہم اجلا س سے خطاب کررہے تھے۔سعیدبھٹی نے مزید کہا کہ پرویزمشرف نے اپنے دورحکومت میں شریف خاندان کے ساتھ حسن سلوک کامظاہرہ کیامگرانہیں بدترین سیاسی انتقام کانشانہ بنایاجارہا ہے۔ قوم کی دعاؤں سے زریں مشرف کی حالت سنبھلناشروع ہوگئی ،بیمارماں کی تیمارداری اورخدمت کرناہربیٹے کی طرح پرویزمشرف کابنیادی حق اوراخلاقی فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے بارے میں بیرون ملک جانے کیلئے ڈیل کاتاثرہرگزدرست نہیں ۔پرویزمشرف حق پرست ہیں ،انہوں نے باطل کے روبروجھکنانہیں سیکھا ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھ مفاہمت کیلئے مذاکرات جاری ہیں جبکہ محافظ پاکستان پرویز مشرف کاٹرائل کیا جارہا ہے ۔جواقوام اپنے محسنوں اورہیروزکی قدرنہیں کرتیں وہ تاریخ میں دوسروں کیلئے نشان عبرت بن جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نجات دہندہ ہیں ،ان کی قیادت میں بیس کروڑ عوام کو دوخاندانوں کی غلامی سے نجات ملی ۔ پرویز مشرف کے میڈیاٹرائل کی انتہا کردی گئی مگر عوام کے دل سے پرویز مشرف کونکالنا حکمرانوں کے بس کی بات نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme