سندر انڈسٹیریل اسٹیٹ نجی کیمیکل فیکٹری میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی

Published on April 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 267)      No Comments

کیمیکل کے ڈرموں میں آگ لگنے سے وقفے وقفے سے دھماکوں کی آوازیں
رائیونڈ(یواین پی) سندر انڈسٹیریل اسٹیٹ نجی کیمیکل فیکٹری میںاچانگ آگ لگنے سے بھگدڑ شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے ریسکیو فائربرگیڈ کی ٹیموں نے 12 گاڑیوں اور 40 ملازم کے ہمراہ آگ پر قابو پانے میں ناکام کیمیکل میں لگی آگ بڑھتی جارہی ہے کیمیکل کے ڈرموں میں آگ لگنے سے وقفے وقفے سے دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں فیکٹری ملازموں کی موٹر سائیکلیں اور گاڑیوں کو بھی آگ نے لپیٹ میں لیا کروڑوں کا نقصان ، تفصیلاات کے مطابق تحصیل رائیونڈ میں واقع سندر انڈسٹیریل اسٹیٹ ایریا میں نجی کیمیکل فیکٹری میں صبح 7بجے کے قریب نا معلوم وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے شعلے آسمان سے باتیں کر نے لگے آگ کی اطلاع پر ریسکیو فائربرگیڈ کی ٹیموں نے 12 گاڑیوں اور 40 ملازم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کے کوششوں میں مصروف ، کیمیکل کے ڈرموں میں آگ لگنے سے وقفے وقفے سے دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں فیکٹری ملازموں کی موٹر سائیکلیں اور گاڑیوں کو بھی آگ نے لپیٹ میں لیا کروڑوں روپے کا نقصان ، عینی شایدین کا کہنا تھا کہ آگ پر جس قدر پانی کا چھڑکاو¿ ہوتا تو آگ بادرود کی طرح مزید پھیلتی انکا یہ بھی کہنا ہے کیمیکل کی فیکٹروں میں حفاظتی اقدامات کا فقدان اس شدید آگ سے دوسری فیکٹریوں کو بھی خطرح لا حق ہو سکتا ہے، جبکہ ایک ملحقہ فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ،بعض افراد کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک منصوبہ بندی کے مطابق بھی آگ لگوائی جاتی ہے اور انشورنش کی رقم حاصل کرنے کا بھی طریقے استعمال کیئے جاتے ہیں ، اللہ کا شکر ہے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes