پتوکی،آٹھویں کلاس کی طالبہ عائشہ کا نعت خوانی میں اول پوزیشن کا اعزاز

Published on October 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 197)      No Comments

پتوکی(یو این پی)ڈویژن سطح پر عشرہ شانِ رحمت اللعامین میں آٹھویں کلاس کی طالبہ عائشہ نے نعت خوانی میں اول پوزیشن حاصل کرلی،تفصیلات کے مطابق عشرہ شانِ رحمت اللّعالمین لاہور ڈویژن مقابلہ جات میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھیڈیاں چک نمبر 35 پتوکی کی آٹھویں کلاس کی طالبہ عائشہ صدیق نے نعت خوانی میں فسٹ پوزیشن حاصل کرلی اور آئندہ عشرہ شانِ رحمت اللعامینﷺ مقابلہ میں طالبہ صوبائی سطح پر حصہ لیں گئی ڈویژن سطح پر اوّل پوزیشن لینے پر شہر بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،شہر کی سیاسی سماجی مذہبی تاجربرادری وکلاءکیمیونٹی سول سوسائٹی اور صحافی برادری کے نمائندگان نے بھیڈیاں گرلز ہائی سکول کی پرنسپل ڈاکٹر رضیہ نورین اور سٹاف ممبران کو مبارک دی اور خواہش کا اظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ طالبہ عائشہ صدیق صوبائی سطح پر ہونے والے مقابلہ جات میں بھی اسی طرح اللہ کے فضل سے فسٹ پوزیشن حاصل کرئے،پرنسپل نے کہا سٹاف ممبران کی محنت اور بچی کے والدین کی دعاؤں طالبہ کی تیا ری رنگ لائی ہے صوبائی سطح پر بھی طالبہ اِن شائاللہ ہمارے سکول اور شہر کا نام روشن کرئےگی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题