ارباز خان اور ملائکہ ایک بار پھر قریب آ گئے

Published on November 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 455)      No Comments

ممبئی(یواین پی ) معروف بھارتی اداکارہ ملائکہ اور ارباز طلاق کے بعد ایک بار پھر قریب آ گئے۔ معروف بھارتی اداکارہ ملائکہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بہت سی تصاویر شئیر کیں جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کی 15 ویں سالگرہ کے موقع پربیٹے کو مبادکیاد دی۔ بیٹے کی سالگرہ کے موقع پر ملائکہ اور ارباز ایک ساتھ نظر آئے۔ دونوں نے مل کر اس موقع کو خاص بنانے کی کوشش کی۔ یاد رہے کہ ملائکہ اور ارباز کے درمیان طلاق واقع ہو چکی ہے لیکن اس کے بادجود دونوں نے اپنے اختلافات ایک طرف رکھ کر بیٹے ارہان کی سالگرہ کو یادگار بنا دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes