نورمقدم قتل کیس، نورمقدم کے والدین اور دوستوں کا احتجاجی مظاہرہ

Published on October 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments

کراچی(یو این پی)نورمقدم قتل کیس میں نورمقدم کے والدین اور دوستوں کی جانب سے ڈی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق مظاہرین کی جانب سے نورمقدم کو جلد انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے جبکہ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھارکھے ہیں۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ نورمقدم کو فوری انصاف ملنا چاہیے، ملزم ظاہر جعفر کی والدہ عصمت آدم کی ضمانت سے مایوسی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ مظاہرین میں مقتولہ نورمقدم کے والد بھی موجود ہیں۔خیال رہے کہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی نور مقدم کو 20 جولائی کے روز قتل کر دیا گیا تھا جس میں پولیس کی تفتیش کے مطابق نور مقدم کو تیز دھار آلے کی مدد سے گلا کاٹ کر ہلاک کیا گیا تھا ، نور مقدم کے قتل کی ایف آئی آر اُن کے والد اور سابق سفیر شوکت مقدم کی مدعیت میں درج کروائی گئی تھی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes