جھنگ ،ناقص کارکردگی کی بنا پر تمام اندرونی و بیرونی سڑ کیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

Published on April 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 136)      No Comments


ضلع جھنگ کی عوام اپنے تمام تر بنیادی حقوق سے محروم ہو کر بے بسی و لا چارگی کی تصویر بنے ہوئے ہیں
جھنگ (یواین پی ) جھنگ کے تمام ایم پی ایز اور ایم این اے کی مکمل طور پر ناقص کارکردگی کی بنا پر تمام اندرونی و بیرونی سڑ کیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر رہ گئی ہیں جن کے اس غیر ذمہ دارانہ اقدام سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ مذکورہ ممبران قومی و صوبائی عوام کو حکومت کے خلاف بھڑکانے کی سازش میں مبتلا ہو کر رہ گئے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار مختلف مکاتب و فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے یواین پی سروے کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی طرح ضلع جھنگ کی عوام نے سابقہ لوٹ مار کے نظام سے دلبرداشتہ ہو کر پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں کی بھر پور طریقے سے امداد کر کے انھیں کامیابی دلائی جس کے نتیجہ میں مذکورہ امیدوار حکومت پاکستان سے بھاری مراعات حاصل کر کے اپنی تجوریاں دن رات بھرنے میں مصروف عمل ہو کر رہ گئے ہیں لیکن افسوس کہ دوسری جانب ملک بھر کی طرح ضلع جھنگ کی عوام اپنے تمام تر بنیادی حقوق سے محروم ہو کر بے بسی و لا چارگی کی تصویر بنے ہوئے ہیں یوں محسوس ہوتا ہے کہ مذکورہ کامیابی سے ہمکنار ہونے والے صوبائی و وفاقی امیدوار جو ہمیشہ اپنے ذاتی مفاد کے حصول کی خاطر اپنے سیاسی رفقا کے ساتھ اپنی وفاداریاں بدلتے آ رہے ہیں مذکورہ امیدواروں کے اس لوٹ مار کے اس گھناﺅنے اقدام کے نتیجہ میں ضلع جھنگ کی تمام اندرونی و بیرونی سڑکیں مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر رہ گئی ہیں جس سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ مذکورہ امیدوار نجانے کس مصلحت کے تحت عوام کو حکومت کے خلاف بھڑکانے کی سازش میں مبتلا ہو کر رہ گئے ہیں جو کہ موجودہ حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes