صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین کا پی ٹی آئی کے مقامی رہنما کے ہمراہ رمضان بازار کا دورہ

Published on April 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 252)      No Comments

اوکاڑہ( یو این پی)صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین کا پی ٹی آئی کے مقامی رہنما اور ٹائیگر فورس کے ارکان کے ہمراہ رمضان بازار کا دورہ اس موقع پر صوبائی وزیر نے مختلف اسٹال کا معائنہ کیا اور فروخت ہونے والی اشیاءکی کوالٹی کو چیک کیا اور اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ریٹ بھی چیک کیے دورے کے دوران انہوں نے خریداروں سے گفتگو بھی کی اور چیزوں کی کوالٹی اور ریٹ کے بارے میں ان سے آگاہی لی اس موقع پر مختلف خریداروں نے بتایا کہ رمضان بازار میں عام مارکیٹ سے سستی اور اچھی چیزیں مل رہی ہیں اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبے بھر میں عوام کو بہترین رمضان پیکج ریلیف دے رہی ہے فروخت ہونے والی چیزوں کی کوالٹی کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جا رہا ہے اس سلسلہ میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار خود بھی مختلف اضلاع کے دورے شروع کر رہے ہیں اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما چودھری سلیم صادق۔آصف گجر۔ ملک محسن اور فیضان گجر کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题