پی ڈی ایم “آگے کنواں پیچھے کھائی” سے دوچار ہے، فردوس عاشق اعوان

Published on April 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 123)      No Comments


لاہور(یو این پی) وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم “آگے کنواں پیچھے کھائی” کی سی صورتحال سے دوچار ہے۔اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم “آگے کنواں پیچھے کھائی” کی سی صورتحال سے دوچار ہے، پیپلزپارٹی کی جانب سے پی ڈی ایم سے باقاعدہ علیحدگی کرپٹ اپوزیشن اتحاد کی گرتی دیوار کو ایک دھکا اور ہے، حکومت گرانے کے خواب دیکھنے والی پی ڈی ایم کپتان کی فہم اور دانشمندانہ سیاست کے آگے ریت کی دیوار ثابت ہورہی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرپشن کے تحفظ کے لئے بنی پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں زیادہ دیر اکٹھا چلنے کو تیار نہیں، وہ وقت دور نہیں جب مولانا اور جعلی راجکماری کی پی ڈی ایم پر قائم اجارہ داری کے باعث باقی ماندہ جماعتیں بھی الگ ہوتی نظر آئیں گی، پی ڈی ایم کے پاس کل جمع پونچی مولانا، جھوٹی راجکماری اور رسوائی بچے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题