گستاخانہ خاکوں کامعاملہ عالم اسلام کامسئلہ ہے ،صاحبزادہ شبیر احمدصدیقی

Published on August 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 284)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)ناموس رسالت وتحفظ ختم نبوت ﷺہمارے ایمان کاحصہ ہے ،ہالینڈ نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کااعلان کرکے عالم اسلام میں شدید غم وغصہ پید اکردیاہے،ہالینڈ کیخلاف عالم اسلام میں شدید غم وغصہ پایا جارہاہے ۔گستاخانہ خاکوں کامعاملہ عالم اسلام کامسئلہ ہے ،تمام عالم اسلام متحدہوکرعالمی عدالت کوہالینڈکیخلاف سخت ایکشن لینے پر مجبورکردے۔ ان خیالات کااظہار تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کے فرزند اکبرصاحبزادہ پیرشبیر احمدصدیقی نے مرکزی سیکرٹریٹ پر یواین پی کوانٹرویو دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ ڈنمارک،ناروے اورہالینڈ سمیت تمام یورپی ممالک سے سفیروں کوفوری واپس بلاکران کے سفیروں کوملک بدرکیاجائے۔ انہوں نے امت مسلمہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ تمام عالم اسلام گستاخی کے مرتکب یورپین ممالک کی ہر طرح کی پروڈکٹس کامکمل بائیکاٹ کااعلان کردیں۔صحافی برادری پر زوردیتے ہوئے کہاکہ ناموس رسالت ﷺ کے اس اہم ترین معاملے کی بھرپورطریقے سے تشہیر کی جائے تاکہ اقوام عالم کے مسلمان متحد ہوکرطاغوت کیخلاف ایکشن لینے کیلئے تیار ہوسکیں۔پاکستان کی تمام جماعتوں سے اپیل کرتے ہوئے شبیر احمدصدیقی نے کہاکہ تمام عالم اسلام بالخصوص پاکستان کی تمام مذہبی،دینی،سیاسی ،سماجی اورروحانی جماعتیں متحد ہوکربھرپور احتجاج کریں۔انہوں نے کہاکہ ہم پاکستانی حکومت سے امید کرتے ہیں کہ اس معاملے پرسخت ایکشن لے گی ۔مسلمانوں کو اس وقت تک بھرپور احتجاج کرتے رہناچاہیے جب تک گستاخی کے مرتکب ممالک کیخلاف سخت سے سخت ایکشن نہیں لے لیا جاتااوریہ ممالک اپنی غلیظ اورگھٹیا حرکات پرفوری معافی نہیں مانگ لیتے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes