چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے چین اور فرانس کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کے حوالے سے فلم اور ٹیلی ویژن پراڈکشن پرا جیکٹ کا آغاز

Published on October 25, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 60)      No Comments

بیجنگ (یواین پی) چائنا میڈیا گروپ نے پیرس میں “چین اور فرانس کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کے حوالے سے فلم اور ٹیلی ویژن پراڈکشن پراجیکٹ” کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا ۔اس پراجیکٹ کے تحت سی ایم جی اور فرانس کے متعدد نمایاں میڈیا اور اداروں کے اشتراک سے متعدد فلم اور ٹیلی ویژن پراڈکشن منصوبوں کو باضابطہ طور پر جاری کیا گیا۔اجلاس میں سی ایم جی کے ڈائریکٹر شین ہائی ژیونگ اور دیگر متعلقہ شخصیات نے شرکت کی۔ شین ہائی ژیونگ نے کہا کہ سی ایم جی ، فرانس نیشنل ٹیلی ویژن گروپ اور دیگر میڈیا اور اداروں نے مشترکہ طور پر متعدد فلم اور ٹیلی ویژن کو-پراڈکشن منصوبوں کا آغاز کیا ہے، جس سے دیکھنے والوں کو اندازہ ہو گا کہ چین اور فرانس کے تعلقات بین الاقوامی صورتحال میں نہ صرف تبدیلیوں سے گزرے ہیں بلکہ مستحکم انداز میں آگے بھی بڑھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے دونوں ممالک کے عوام کے لئے واقفیت اور تفہیم کا ایک مضبوط پل تعمیر ہو گا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题