پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کا معاملہ اہم ہے، پاکستان حریت رہنماﺅں سے ملاقاتیں نہیں چھپاتا؛ پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

Published on August 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments

1نئی دہلی (یو این پی) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر اہم معاملہ ہے جس کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس اہم نمائندہ جماعت ہے، پاکستان حریت رہنماﺅں سے اپنی ملاقاتوں کو چھپاتا نہیں ہے۔ کشمیری حریت رہنماﺅں سے پاکستان کے مدد گار رابطے ہو تے ہیں۔ بھارتی میذیا کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دہشت گردی کے علاوہ دیگر مسائل بھی ہیں جو کہ پاک بھارت تعلقات کو متاثر کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث تمام تنظیمیں کالعدم قرار دی گئی ہیں۔ ایک سوال پر عبدالباسط نے کہا کہ داﺅد ابراہیم پاکستان میں نہیں رہتا ہے اس لیے پاکستان سے داﺅد ابراہیم کی حوالگی کامطالبہ غلط ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes