ام المومنین حضرت خدیجہ الکبریٰ کی سیرت و کردار دنیائے نسوانیت کیلئے مصباحِ نور ہے امام جعفر صادق

Published on April 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 216)      No Comments

بالاکوٹ (یواین پی) ممتاز عالم دین جامع مسجد امام جعفر صادق پارس کے خطیب حضرت سید زوار الصادقی نے کہا ہے کہ ام المومنین حضرت خدیجہ الکبریٰ کی سیرت و کردار دنیائے نسوانیت و مظلومیت کیلئے مصباحِ نور ہے جنہوں نے اپنا تمام مال و متاع ترویجِ اسلام پر قربان کیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پارس میں ایک بڑے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سید زوار الصادقی نے اسلامیان عالم سے اپیل کی کہ ماہ صیام کی مقدس ساعتوں میں کورونا وائرس کے خاتمہ ، کشمیر و فلسطین کی آزادی ، عالم اسلام کی یکجہتی ، وطن عزیز کے استحکام و ترقی کی دعائیں کی جائیں اور بارگاہ ایزدی میں گڑ گڑ ا کر توبہ و استغفار طلب کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ طبقہ نسواں میں جن مخدراتِ عصمت کو افضل مانا گیاان میں حضرت خدیجہ بنت خویلد بھی شامل ہیں جن کے فعل کو اپنا فعل گردانا،ان کا مزید کہنا تھا کہ خالق کائنات کا قرآن پاک میں ارشادِ قدرت ہوتا ہے کہ’’ ہم نے تمھیں مفلس پایا تو غنی کردیا ‘‘انہوں نے کہا کہ حضرت خدیجہ نے ہر موقع پر نہ صرف رسالت مآب کی مدد و حمایت کی بلکہ اپنا سب کچھ حضور ختمی مرتبت ؐ کے قدموں پر نچھاور کرکے دنیا کو یہ درس دیا کہ مشن توحیدعزیز ترین ہے۔اگر مردوں میں حضور ؐ کے پیچھے سب سے پہلے حضرت علی نے نماز پڑھی تو عورتوں میں حضرت خدیجہ کو یہ شرف حاصل ہوا۔انہوں نے کہاکہ حضور اکرم ؐ نے آپ ؑ کے سالِ وفات کو عام الحزن قراردیا ۔جب ایک زوجہ نے حضرت خدیجہ ؑ کے بارے میں کچھ کہا تو حضور ؐ نے فرمایا کہ خدا کی قسم مجھے خدیجہ ؑ سے بہتر کوئی زوجہ نہیں ملی ،و ہ مجھ پر اس وقت ایمان لائیں جب لوگ کافر تھے،اس وقت میری مددکی جب لوگوں نے مجھے تکالیف پہنچائیں،اس وقت اپنی دولت دی جب دوسروں نے مجھے محروم کردیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题