بوریوالہ،اسٹنٹ کمشنر عبد الباسط صدیقی کا میونسپل لائبریری کا اچانک دورہ

Published on July 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 316)      No Comments

بورے والا(یواین پی)اسٹنٹ کمشنر عبد الباسط صدیقی کا میونسپل لائبریری کا اچانک دورہ،یو پی ایس نہ ہونے اور الیکٹرک کولر کی خرابی کا نوٹس،لائیبریری میں یو پی ایس کی فوری فراہمی اور الیکٹرک واٹر کولر فوری مرمت کا حکم،قارئین سے درپیش مسائل پر بھی تبادلہ خیال، تفصیلات کے مطابق اسٹنٹ کمشنر بورے والا عبد الباسط صدیقی نے چیف آفیسر چوہدری محمد اکرم واہلہ اور دیگر عملہ کے ہمراہ میونسپل پبلک لائبریری کا اچانک دورہ کیا انہوں نے دوران لوڈشیڈنگ یو پی ایس کی عدم موجودگی اور قارئین کے لئے نصب کئے گئے الیکٹرک واٹر کولر کی خرابی کا نوٹس لیتے ہوئے اسکی فوری بحالی اور نیا یو پی ایس نصب کرنے کی ہدایات جاری کیں اسسٹنٹ کمشنر نے لائبریری میں موجود قارئین سے کتابوں ،رسالوں اور اخبارات کی فراہمی ودستیابی کے بارے معلومات حاصل کیں اورلائبریری کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا اسکے علاوہ انہوں نے لائیبریری کے سبزہ زار کی تزئین و آرائش کے لیے بھی ہدایات جاری کیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy