خیبرپختونخواہ حکومت نے27 اضلاع میں سکول بند کرنے کا اعلان کردیا

Published on April 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 129)      No Comments


پشاور(یواین پی) خیبرپختونخواہ حکومت نے27 اضلاع میں سکول بند کرنے کا اعلان کردیا ہے، خیبرپختونخوا میں5 فیصد شرح سے زائد والے اضلاع میں پرائمری تا ہائیرسیکنڈری اسکول تاحکم ثانی بند رہیں گے، ان اضلاع میں نویں جماعت سے بارہویں تک کی کلاسز بھی نہیں ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کیسز کا پھیلاؤ روکنے کیلئے زیادہ شرح والے اضلاع میں سکولوں کو بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے، خیبرپختونخوا میں5 فیصد شرح سے زیادہ والے27 اضلاع میں پرائمری، مڈل اور ہائیر سیکنڈری تک اسکول بند کردیے گئے ہیں۔سکولوں کی بندش کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مہمند، مردان صوابی، دیر لوئر، مالاکنڈ، کوہستان، کوہاٹ، کرم کرک، ڈی آئی خان، بنوں، بونیر، باجوڑ، چترال اپر، چترال لوئیر، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ اور بٹگرام میں بھی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا کے ان 27 اضلاع میں نویں جماعت سے بارہویں جماعت تک کی کلاسز بھی مکمل طور پر بند رہیں گی۔ وزیرتعلیم صحت شہرام خان ترکئی نے کہا کہ انسانی زندگیوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے، کورونا ایس اوپیز پر ہر حال میں عملدرآمد وقت کی ضرورت ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes