انتخابی ریلی کے دوران عام آدمی پارٹی کے سربراہ پر ایک شخص نے تھپڑ اور گھونسے برسا دیئے

Published on April 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 273)      No Comments

9
نئی دہلی ۔۔۔ بھارت میں انتخابی ریلی کے دوران عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال پر ایک شخص نے تھپڑ اور گھونسے برسا دیئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں انتخابی ریلی کے دوران عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجروال عوامی عدالت کا نشانہ بن گئے۔ ایک شخص نے ان پر تھپڑ برسائے اور گھونسے لگائے۔ پولیس نے تھپڑ مارنے والے شخص کو حراست میں لے کر فوری طور پر وہاں سے اروند کیجروال کو واپس بھیج دیا۔ اس سے پہلے ریاست اترکھنڈ میں کانگریس کے رہنما راہول گاندھی پر جوتا پھینکا گیا تھا۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما اس عوامی غصے کا سب سے زیادہ نشانہ بنے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes