ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا آرمی کے افسران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جمنیزیم میں انسداد کرونا ویکسی نیشن سنٹر کا دورہ

Published on May 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 350)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کا آرمی کے افسران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جمنیزیم میں انسداد کرونا ویکسی نیشن سنٹر کا دورہ۔ویکسی نیشن سنٹر میں ویکسی نیشن لگائے جانے کے عمل کا مشاہدہ کیا اور ویکسی نیشن سنٹر میں دستیاب سہولیات سے متعلق معلومات حاصل کیں ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سجاد گیلانی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت ویکسی نیشن سنٹر میں 50سال سے زائد عمر کے شہریوں کو واک ان ویکسی نیشن لگائی جا رہی ہے جبکہ 40سال سے زائد عمر کے شہریوں کی رجسٹریشن کے بعد تصدیقی کوڈ الاٹ ہونے کے بعد ان کی ویکسئین لگائی جا رہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع اوکاڑہ میں اس وقت 27ہزار 953شہریوں کو انسداد کرونا ویکسئین لگائی جا چکی ہے جن میں سے 3ہزار 858فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو انسداد کرونا ویکسئین کی پہلی ڈوز جبکہ 2ہزار 76کو دوسری ڈوز بھی لگائی جا چکی ہے علاوہ ازیں 21ہزار 346عام رجسٹرڈ شہریوں کو پہلی جبکہ 6ہزار 607شہریوں کو دوسری ڈوز بھی لگائی جا چکی ہے ۔ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں ویکسی نیشن سنٹرز پر تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ لوگوں کو ویکسئین کے لئے رجسٹرڈہونے اور ویکسئین لگوانے کے لئے بھر پور آگاہی و راہنمائی بھی دی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرونا سے بچاﺅ صرف اور صرف احتیاط اور ویکسئین سے ہی ممکن ہے پنجاب حکومت نہ صرف لوگوں کی زندگیوں کو بچانے کے لئے کوشاں ہے بلکہ احتیاطی تدابیر پر عمل در آمد سے کاروباری سر گرمیوں کو رواں رکھنے کے لئے بھی کاوشیں کر رہی ہے ضلعی انتظامیہ ایس او پیز پر عمل در آمد ،بازاروں اور مساجد کی نگرانی کے لئے دن رات اقدامات کر رہی ہے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے بتایا کہ ایس او پیز پر عمل در آمد کے لئے پولیس بھر پور اقدامات کر رہی ہے ایس او پیز کی خلاف ورزی اورماسک نہ پہننے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جا رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ کاروبار کے اوقات کار پر سختی سے عمل در آمد کروایا جا رہا ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog