الطاف حسین کی جانب سے پاکستان سمیت ملت اسلامیہ کو عید الاضحی کی دلی مبارکباد

Published on October 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 412)      No Comments

77
لندن (یو این پی) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان سمیت ملت اسلامیہ کو عید الاضحی کی دلی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ عید الاضحی تمام مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کیلئے اپنی عزیز ترین چیزوں کی قربانی دینے کا درس دیتی ہے۔ عید الاضحی کے موقع پر یہاں جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عید الاضحی سنت ابراہیمی ؑ ہے اور سرکار دو عالم حضرت محمد مصطفیؐ نے بھی سنت ابراہیمی ؑ کو جاری رکھا جس سے عید الاضحی کی اہمیت نہ صرف اجاگر ہوتی ہے بلکہ مسلم امہ کو عیدالاضحی کی اصل روح کو سمجھنے کا درس بھی ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخیر اور صاحب حیثیت افراد عید الاضحی کی سچی خوشیاں حاصل کرنے کیلئے سیلاب زدگان، آئی ڈی پیز، غرباء، مساکین، بیواؤں، یتیموں اور مستحق افراد کو یاد رکھیں اور ان کی بھرپور مدد کریں۔ الطاف حسین نے ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کو عید الاضحی کی دلی مبارکباد پیش کی اور انہیں تلقین کی کہ وہ عید الاضحی کے موقع پر شہیدوں کے لواحقین اور غریب و مستحق افراد کی امداد کریں اور انہیں بھی عید الاضحی کی خوشیوں میں شریک کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题