سوہنی دھرتی ڈویلپمنٹ فاﺅنڈیشن کے چیئرمین ساجد اعوان کے اعزاز میں تقریب ایوارڈ کا انعقاد

Published on May 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 228)      No Comments

ایبٹ آباد( یواین پی)وومن میڈیکل کالج کے ڈائریکٹر قاضی عدنان بشیر نے ممتاز سماجی شخصیت اور سوہنی دھرتی ڈویلپمنٹ فاﺅنڈیشن کے چیئرمین ساجد اعوان کو ان کی پچیس سالہ سماجی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نواز دیا،،تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر وومن میڈیکل کالج ڈاکٹر عدنام بشیر نے ادارہ تدریس القرآن یتیم خانہ ایبٹ آباد کا تفصیلی دورہ کیا اور ادارہ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا،انہوں نے ادارہ میں زیر کفالت بچوں سے بھی ملاقاتیں کیں اور ان سے ان کا حال احوال پوچھا،ڈاکٹر عدنان بشیر بچوں میں گھل مل گئے اور ان سے ان کا حال احوال ان کی تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق سوالات وجوابات کرتے رہے ،وومن میڈیکل کالج کے ڈائریکٹر ڈاکٹر قاضی عدنان بشیر نے سوہنی دھرتی ڈویلپمنٹ فاﺅنڈیشن کے چیئرمین محمد ساجد اعوان کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا،تقریب میںصحافی محمد ارشد سواتی،ممتاز صحافی سید کوثر نقوی،ملک سعید اختر اعوان ایڈووکیٹ،سابق بینکار ملک گوہر الرحمان اعوان،سردار اورنگزیب،قاری بشارت حسین،ملک محمد ظلان اور دیگر افراد بھی موجود تھے اس موقع پر ڈاکٹر قاضی عدنان بشیرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنے والے دراصل معراج انسانیت کو پاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ سماجی میدان میں محمد ساجد اعوان نے بے پناہ خدمات سرنجام دی ہیں،8اکتوبر2005کے زلزلہ سے لیکر ہر صبر آزما موقع پر ان کا کردار ہمیشہ جلی حروف میں ہی لکھا گیا،انہوں نے کہا کہ انسا نوں سے پیار و محبت اور ضرورت مند انسا نوں کی مددکے عمل کو ہر دین اور مذہب میں تحسین کی نظر سے دیکھا جا تا ہے لیکن دین اسلام نے خد مت ِ انسا نیت کو بہترین اخلا ق اور عظیم عبا دت قرار دیا ہے،اللہ تعالیٰ نے انسا نوں کو یکساں صلا حیتوںاور اوصاف سے نہیں نوازا بلکہ ا±ن کے درمیان فرق وتفا وت رکھا ہے اور یہی فرق و تفاوت اس کا ئنات رنگ وبو کا حسن و جما ل ہے،ڈاکٹر قاضی عدنان بشیر نے محمد ساجد اعوان کو ان کی سلور جوبلی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دھانی کروائی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog