گزشتہ 4 سال میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں، رانا مشہود

Published on October 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 48)      No Comments

لاہور(یواین پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے پنجاب حکومت جلد ختم ہونے کا دعوی کر دیا ہے۔ سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق رانا مشہود نے کہا ہے کہ نمبر گیم مکمل ہو چکی ہے، جلد ہی پنجاب حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4 سال میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں،ساری باتیں وقت آنے پر بتاوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب آئین نے خفیہ رائے شماری سے طے کیا ہے، رائے شماری میں بیلٹ پیپر پر سیریل نمبر درج نہیں ہونا چاہیے تھا۔ جبکہ دوسری جانب لیگی رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پنجاب میں بھی آئینی طریقے کے ساتھ تبدیلی لائیں گے۔ جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ نوازشریف نومبر میں پاکستان واپس آجائیں گے، عمران خان نااہل، جھوٹا اور منافق ترین انسان ہے، عمران خان استعفا دے کر مکر گیا ہے، پی ٹی آئی کے کچھ اراکین استعفا دینے کے باوجود مراعات لے رہے ہیں، عمران خان کے پاس اب بیساکھیاں نہیں ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题