رواں برس حج کے انعقاد کے حوالے سے سعودی حکومت کا اہم اعلان

Published on May 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 116)      No Comments

ریاض (یواین پی) پاکستانی عازمین ابھی امید نہ چھوڑیں، رواں برس حج کے انعقاد کے حوالے سے سعودی حکومت کا اہم اعلان۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال حج کے انعقاد کے حوالے سے سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے انتہائی اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب فریضہ حج کی ادائیگی ‏کاموقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے تاہم عازمین کی صحت وسلامتی ترجیح ہے۔جبکہ رواں سال حج سے متعلق ابھی کوئی سرکاری بیان ‏جاری نہیں کیا گیا۔ اندرون و بیرون ملک سےایس اوپیزکےتحت عمرے کی سہولت مہیاہے لیکن حج ‏سے متعلق ابھی سرکاری ہدایات جاری نہیں ہوئیں۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دنیا بھر میں دوبارہ سے کرونا وائرس پھیلاو کی وجہ سے رواں سال بھی محدود پیمانے پر حج کے انعقاد کا امکان ہے۔اس حوالے سے سعودی حکام کی جانب سے غور و فکر کیا جا رہا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی حکام مسلسل دوسرے سال غیر ملکی حجاج کی آمد پر پابندی لگانے سے متعلق اپنا ذہن بنا چکے ہیں، تاہم اس حوالے سے سرکاری اعلامیہ کا انتظار ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مسلسل دوسرے سال صرف سعودی عرب میں مقیم افراد کو حج ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes