بابر اعظم نے ایک بار پھر ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کروالیا

Published on April 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 28)      No Comments

لاہور (یواین پی ) پاکستان کے کپتان اور شاندار بلے باز بابر اعظم نے جمعرات کو ایک بار پھر ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرایا جب وہ اپنی 15ویں ون ڈے سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے تیز ترین بلے باز بن گئے۔ بابر نے لاہور میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے کے دوران سنچری بنا کر 15 ون ڈے سنچریاں بنانے والے سب سے کم اننگز میں جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔27 سالہ کرکٹر نے یہ سنگ میل اپنے ون ڈے کیریئر کی 83 ویں اننگز میں حاصل کیا۔ آملہ نے 86 اننگز میں 15 سنچریاں سکور کی تھیں۔ کوئی اور بلے باز 100 سے کم اننگز میں 15 سنچریاں نہیں بنا سکا۔ ویرات کوہلی اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں اور انہوں نے 106 اننگز کھیل کر 15 ون ڈے سنچریاں مکمل کیں۔شیکھر دھون اور ڈیوڈ وارنر نے 15،15 سنچریاں 108،108 اننگز میں مکمل کی تھیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes