ملکہ فوک افشاں زیبی کی تاج پوشی کراچی میں کی گئی

Published on October 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 565)      No Comments

ملکہ فوک افشاں زیبی کی تاج پوشی کراچی میں کی گئی
آج جو کچھ بھی ہوں یہ میرے چاہنے والے شائقین کا پیار ،محبت ، چاہت اور میری محنت اور لگن کا نتیجہ ہے :افشاں زیبی
لاہور(یواین پی)ملکہ فوک افشاں زیبی کی تاج پوشی کراچی میں کی گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فلیٹ کلب لکی سٹار صدر کراچی تاج پوشی فل میوزیکل شو کا انعقاد کیا گیا جس میں میں پاکستان کی مایہ ناز گلوکارہ ملکہ فوک افشاں زیبی کی تاج پوشی کی رسم اداکی گئی جس میں شوبز کے علاوہ سیاسی و سماجی حلقو ں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی اور اس پروگرام کو چار چاند لگائے اس پروگرام کے پروڈیوسر ملک محمد خان تھے ۔اس حوالے سے افشاں زیبی نے یو این پی سے کہا کہ میں شکر گزار ہوں ملک یعقوب اور ایم ٹی اے پروڈیکشن کی جنہوں نے مجھے اس قابل سمجھا اور تمام معزز مہمانوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمارے اس پروگرام میں شرکت کی ، ایک سوال کے جواب میں افشاں زیبی نے کہا کہ آج میں جو کچھ بھی ہوںیہ میرے چاہنے والے شائقین کا پیار ،محبت ، چاہت اور میری محنت اور لگن کا نتیجہ ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes