شامی صدر کا فوجی بھگوڑوں کو عام معافی دینے کا اعلان

Published on July 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 381)      No Comments

888
 دمشق(یو این پی)  شامی صدر بشار الاسد نے فوج میں بھرتی کے لازمی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے تمام بھگوڑوں کو عام معافی دے دی ہے  اور اس حوالے سے حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ شام کے سرکاری ٹی وی کی جانب سے جاری کردہ اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ شام کے اندر اور بیرون ملک موجود شامی بھگوڑوں کو سنائی جانیوالی سزا اس قانون کی وجہ سے ختم کر دی گئی ہے۔ خطے کی بڑی افواج میں شامل شامی فوج کو چار سال سے شدت پسندی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اسے کئی محاذوں پر اسلام پسند باغیوں اور انتہا پسند گروپوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جنہوں نے کئی علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ کئی نوجوان اس سزا سے بچنے کے لئے ملک سے باہر فرار ہو گئے ہیں۔ –

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme