ریسکیو1122 اوکاڑہ ہفتہ برائے روڈ سیفٹی منا ئے گی ڈاکٹر رضوان نصیر

Published on May 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 215)      No Comments

مقصد لوگوں میں روڈ ٹریفک حادثات میں ہونے والے نقصان کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے

اوکاڑہ (یواین پی) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امیتاز) کی ہدایت اور وژن کے مطابق ریسکیو1122 اوکاڑہ ہفتہ برائے روڈ سیفٹی منا ئے گی۔ اس کا مقصد لوگوں میں روڈ ٹریفک حادثات میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے اور ساتھ ساتھ عوام الناس میں اس شعور کو اجاگر کرناہے کہ ڈرائیونگ کے دوران ہم چھوٹی چھوٹی باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیسے اپنے آپ اور اپنے پیاروں کو حادثات سے بچا سکتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفراقبال نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں چاہیے کہ دورانِ ڈرائیونگ ہم سیٹ بیلٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں اورمقرر کردہ حدِ رفتار سے تجاوز نہ کریں۔ موٹر سائیکل کو چلاتے ہوئے ہیلمنٹ کے استعمال لازمی کریں اور سائید مررز کا استعمال بھی کرنا چاہیے۔ ہفتہ برائے روڈ سیفٹی کے پہلے دن اوکاڑہ کی تینوں تحصیلوں میں ریسکیوسیفٹی آفیسران نے ریسکیورز کے ساتھ مل کر عوام الناس میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے جن پر دوران ڈرائیونگ کیے جانے والی احتیاطی تدابیر درج تھیں اس کے علاوہ ریسکیورز نے موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کے استعمال کے بارے میں آگاہی دی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme