سعودی ولی عہد کی مسجد نبوی میں روضئہ رسولﷺ پر حاضری

Published on March 26, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

مدینہ منورہ(یواین پی) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مسجدِ نبوی میں روضئہ رسولﷺ پرحاضری دی اور نوافل ادا کیے۔اس موقع پر مدینہ ریجن کے گورنر فیصل بن سلمان، عبدالعزیز بن ترکی الفیصل اور خالدبن سلمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ میڈیا کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کے مہمانوں کی خدمت ہمارا فرض ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس ملک میں ہر ایک کی کوششوں سے زائرین کی تعداد سال بہ سال دگنی ہوتی ہے اور اس کا تحفہ ملک کے تمام لوگوں کو ملے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog