راشد خان پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے لاہور قلندرز کو دستیاب

Published on May 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 103)      No Comments

لاہور(یواین پی)دورِ حاضر کے بہترین ٹی ٹوئنٹی اسپنر افغانستان کے راشد خان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز کے لیے لاہور قلندرز کو دستیاب ہوں گے۔ لاہور قلندرز کے سی او او سمین رانا نے راشد خان کی لاہور قلندرز کے لیے دستیابی کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ نہ صرف لاہور قلندرز کے مداحوں بلکہ پوری پی ایس ایل کے لیے اچھی خبر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ راشد خان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور ان کی موجودگی میں لاہور قلندرز کی ٹیم مزید مضبوط ہوگی۔ سمین رانا نے پی ایس ایل انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ہمارے ساتھ سخت محنت کرتے ہوئے راشد خان کی ٹیم میں شمولیت یقینی بنائی۔ خیال رہے کہ پی ایس ایل 6 کے لیے ریپلیسمنٹ ڈرافٹ میں لاہور قلندرز نے بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کو منتخب کیا تھا، تاہم ان کی ایونٹ سے دستبرداری کے بعد راشد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes