جھنگ ، پی ٹی آئی انصاف نہ دے سکی،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار،لاقانونیت کا راج

Published on May 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 189)      No Comments

جھنگ ( یواین پی) ضلع جھنگ کی عوام کو پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیابی سے ہمکنار کروانے کی سزا ضلع بھر کی تمام سڑکیں مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار جس کے نتیجہ میں تمام چھوٹی بڑی ٹریفک متاثر اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ جس کے نتیجہ میں بیس سے پچیس ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پانے والے سرکاری و غیر سر کاری افراد شدید پریشانی سے دوچار ہو کر بھیک مانگنے پر مجبور سرکاری و غیر سرکاری ہسپتالوں میں لاتعداد ڈاکٹرزغریب اور بے بس مریضوں کا خون چوسنے میں مصروف ہیں تھانوں میں انسپکٹرز کو کھڈے لائن جبکہ سب انسپکٹروں کا راج قائم جس کے نتیجہ میں بااثر قانون شکن عناصر کی تھانوں میں چودھراہٹ قائم جبکہ مظلوم غریب افراد کو انصاف کے حصول کی خا طر در بدر کی ٹھوکریں کھانی پڑ رہی ہیں مجسٹریٹ صاحبان کی عدم توجہ کے باعث خود ساختہ مہنگائی میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے تمام اداروں میں لاقانو نیت ہے ان خیالات کااظہار مختلف مکاتب و فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سروے کے دوران یواین پی سے کیا انہوں نے کہا کہ افسوس ناک پہلو تو یہ ہے کہ ملک بھر کی طرح ضلع جھنگ کی عوام بالخصوص سفید پوش طبقہ کی عوام نے عمران خان کے وعدوں پر یقین کرتے ہوئے اُن کے نامزد امیدواروں کو محض یہ سوچ کر کامیابی سے ہمکنار کروایا تھا کہ وہ ان کے دیرینہ مسائل کو حل کروانا اپنا نصب العین سمجھے گے لیکن افسوس کہ گری وہی پے خاک جہاں کا خمیر تھا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy