ایک ارب روپے کی کرپشن کا الزام، سینیٹر ستارہ امتیاز کے وارنٹ گرفتاری

Published on October 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 258)      No Comments

55
اسلام آباد(یو این پی)ایک ارب کی کرپشن کے الزام میں خیبر پختونخوا  احتساب کمشن سینیٹر ستارہ ایاز کی  گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا،پارلیمنٹ لاجز میں پناہ لئے ہوئے سینیٹر کی گرفتاری میں مشکلات کا سامنا ۔تفصیلات کےمطابق پختونخوا کے  احتساب کمشن نے اے این پی کی سینیٹر ستارہ ایاز کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس سے مدد مانگ لی ہے،سینیٹر ستارہ ایاز پارلیمنٹ لاجز میں پناہ لئے ہوئے ہیں جس پر اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق لاجز میں موجود سینیٹر کو چئیرمین سینیٹ کی اجازت کے بغیر گرفتار نہیں کیا جا سکتا ۔آئی جی اسلام آباد طاہر عالم کا کہنا ہے کہ احتساب کمشن کو انکار نہیں کیا ،صرف قانونی راستہ اختیار کیا ہے ،خاتون سینیٹر کی گرفتاری سے متعلق چئیرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا ہےجسکا جواب آنے پر گرفتاری میں مدد کا فیصلہ کیا جائیگا۔سینیٹر ستارہ ایاز پر ایک ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے ، احتساب کمشن کے چئیرمین کی جانب سے اے این پی کی  سینیٹر کے وارنٹ جاری کئے گئے تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes