برائلر گوشت کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Published on May 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 204)      No Comments

لاہور(یواین پی) برائلر مرغی کے گوشت نے مہنگائی کے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیے، لاہور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں برائلر گوشت 600 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا- تفصیلات کے مطابق لاہور، کراچی اور فیصل آباد میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ تھمنے کو نہیں آ رہا ، گوشت کی فی کلو قیمت میں ایک بار پھر سے مزید اضافہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت مستحکم نہ ہو سکی۔ گوشت کی فی کلو قیمت میں ایک بار پھر سے آٹھ روپے فی کلو اضافہ کے ساتھ برائلر مرغی کا گوشت 600 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔ عید کے بعد سے اب تک گوشت کی قیمتوں میں چونتیس روپے اضافہ ہوچکا ہے جس سے شہری ہی نہیں بلکہ دکاندار بھی پریشان ہو گئے ہیں۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ گوشت کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے ان کی دکانداری میں بھی فرق آیا ہے کیونکہ صارفین کی طرف سے خریداری کا رجحان کم ہوا ہے۔قیمت میں استحکام کی وجہ لاک ڈاؤن ہے، جب تک حکومت مداخلت نہیں کرے گی مرغی گوشت کی قیمت میں استحکام نہیں آئے گا۔ دوسری جانب چکن کی قیمتوں کو معمول پر لانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نیسرجوڑلئے ہیں۔ انتظامیہ نے پندرہ روز میں قیمتوں کو معمول پر لانے کا دعوی کردیا ہے۔ چوزہ کی پیداوار ، کنٹرول شیڈزکی پیداوار اور فیڈ ملزکا ڈیٹا مرتب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes