محمد عامر کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے:وسیم اکرم

Published on May 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 132)      No Comments

لاہور (یواین پی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے محمد عامر کو نظر انداز کیا جانا حیرت انگیز ہے،محمد عامر ایک تجربہ کار اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں دنیا کے بہترین باولر ہیں، ورلڈ کپ مقابلوں میں قومی ٹیم کو تجربہ کار باؤلر کی ضرورت ہے جو نوجوان پیسرز کو مشورے اور رہنمائی دے سکے۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ذاتی طور پر مجھے لگتا ہے کہ محمد عامر کو پاکستان کے ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے۔ سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ اگر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے تو یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے،کسی کو بھی محمد عامر کے اس فیصلے کو مجرمانہ عمل کے طور پر نہیں دیکھنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں میں ٹیسٹ کرکٹ کے حوالے سے محمد عامر کے فیصلے پر بہت زیادہ ہنگامہ ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ ہی کام دوسرے کھلاڑیوں نے بھی سر انجام دیا لیکن ان کے بارے میں کوئی بھی کچھ نہیں کہتا تو پر محمد عامر ہی کیوں؟، اگر محمد عامر دوسرے فارمیٹس کے لیے دستیاب ہے تو اسے پاکستان کی طرف سے کھیلنا چاہیے۔ وسیم اکرم سے میزبان نے سوال کیا کہ کرکٹ کمیٹی کی میٹنگ کے دوران کیا انہوں نے مصباح الحق اور وقار یونس کے ساتھ محمد عامر کے معاملے پر بات کی ہے؟۔ اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرکٹ کمیٹی صرف ایک مشاورتی ادارہ ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes