پبلک مقامات پر شیشہ اور حقہ وغیرہ کے استعمال پر صوبہ بھر میں پابندی عائد

Published on April 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 475)      No Comments

index
جھنگ(یواین پی)حکومت پنجاب نے پبلک مقامات پر شیشہ اور حقہ وغیرہ کے استعمال پر صوبہ بھر میں پابندی عائد کر دی ہے۔اس ضمن میں ہوم سیکرٹری پنجاب کی طر ف سے باقاعدہ حکم نامہ جاری کرکے صوبہ بھر کے تمام اضلاع کی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو اس ضمن میں فوری طورپر عمل درآمد کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔مذکورہ حکم نامہ میں ہوم سیکرٹری پنجاب کی طرف سے کہا گیا ہے کہ طلباء و طالبات، نوجوان نسل کی صحت کی تباہی اور مفاد عامہ میں یہ حکم نامہ جاری کیا ہے۔دریں اثناء پابندی کے تناظر میں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر ناد رچٹھہ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں اور پرائس کنٹرولنگ مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ضلع بھر میں ہوٹل ،ریستوران،پارک تفریحی مقامات،کیفے، کلب یادیگر پبلک مقامات پر شیشہ /حقہ وغیرہ اگر موجود ہیں تو فوری طورپر انہیں بند کروایا جائے اور حکومتی احکامات پر فوری اورمکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes