کامران اکمل کی دھواں دھار سینچری، پشاور زلمی پلے آف میں پہنچ گئی

Published on March 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 598)      No Comments

شارجہ(یو این پی) پشاور زلمی کے بلے باز کامران اکمل نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 107 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ زلمی نے قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر میچ اپنے نام کیا۔شارجہ میں کھیلے جا رہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل تھری) کے 29ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔ لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے زلمی ٹیم کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل کامیاب بلے باز رہے جنہوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 61 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 107 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ دیگر بلے بازوں میں محمد حفیظ 27 جبکہ سعد نسیم 17 رنز بنا کر نمایاں رہے۔اس سے قبل لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اتنا سود مند ثابت نہ ہوا۔ قلندرز کی جانب سے صرف اے پی ڈیوسچ کامیاب بیٹسمین رہے جنہوں نے 42 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 70 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ آغا سلمان 28، گلریز صدف 26 جبکہ سہیل اختر 30 رنز بنا سکے تھے۔

پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ سمین گل اور وہاب ریاض کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔ دوسری جانب لاہور قلندرز کی جانب سے یاسر شاہ 2 جبکہ کے جے ایبٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes