پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم میں واپسی کی شرط بتا دی

Published on May 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

.

لاہور(یواین پی) مولانا فضل الرحمان اپنی گالی واپس لیں اور شاہد خاقان معافی مانگیں، پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم میں واپسی کی شرط بتا دی- تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنی گالی واپس لیں اور شاہد خاقان معذرت کریں ، پیپلز پارٹی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں واپسی کو تیار ہے۔پتوکی میں پارٹی رہنما طارق شاہ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نےکہا کہ مریم نواز ،شاہد خاقان عباسی اور رانا تنویر کہہ رہے ہیں اس حکومت کو ختم نہیں کرنا چاہتے جب کہ شہباز شریف اپوزیشن کو اکھٹا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قمرزمان کائرہ کا کہنا تھاکہ ن لیگ اور پی ٹی آئی میں دھڑے بن گئے ہیں ، مولانا اپنی گالی واپس لیں اور شاہد خاقان معذرت کریں توہم پی ڈی ایم میں واپس آنے کو تیار ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے پی ڈی ایم کو اپنی خواہشات کے لیے استعمال کیا ،ن لیگ ساتھ دیتی تو نہ صرف پنجاب بلکہ مرکزی حکومت بھی ختم ہو چکی ہوتی۔ دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے بھی پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کی شرط رکھ دی ہے- صدر پی ڈی ایم اور سربراہ جےیوآئی(ف) مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی غلطی تسلیم کرنے سے مشروط کردی، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور اےاین پی کو رجوع کیلئے وقت دیا لیکن رابطہ نہیں کیا، دونوں جماعتوں کی واپسی کا فیصلہ 29 مئی کو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں مشاورت سے کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题