ڈینگی جیسے مہلک مرض سے لڑنے کے لیے خوفزدہ قوم کو وزیر اعلی پنجاب نے شبانہ روز کاوشوں نے حوصلہ دیا ہے شمیلہ اسلم

Published on September 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 344)      No Comments

14-9-2014
وہاڑی( یواین پی)ایم پی ا ے مسز شمیلہ اسلم نے کہا ہے کہ فولادی عزم کسی بھی مشکل پر قابو پانے میں مددگارہے ڈینگی جیسے مہلک مرض سے لڑنے کے لیے خوفزدہ قوم کو وزیر اعلی پنجاب نے شبانہ روز کاوشوں نے حوصلہ دیا ہے اور اب عوام اس مہلک اور جان لیوا مرض کے خاتمہ کے لیے بے خوف تیار دکھائی دیتے ہیں یہ بات انہوں نے سوشل ویلفےئر آفس میں انسداد ڈینگی کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈی او سوشل ویلفےئررائے اختر اظہر، ڈی او ماحولیات رانا صفدر علی،ڈی او بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ، ڈی او لیبر کاشف عزیز،سماجی تنظیموں کی عہدیدار خواتین ، نوشین ملک ، عظمی سلیم ، صبوحی حسن،ابرار حمیدی موجود تھے ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو انسداد ڈینگی کے حوالہ سے احتیاطی تدابیر سے آگاہی دینا چاہیے کیونکہ نوجوان اور بچے جس مہم میں شامل ہو جائیں اس کی سو فیصد کامیابی کے امکانات روشن ہوتے ہیں ڈی او سوشل ویلفےئر رائے اختر اظہر ، ڈی او ماحولیات رانا صفدر علی ، ڈی او بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ اور ڈی او لیبر کاشف عزیز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کی افزائش کے لیے ہمیں ایسے مقامات پر توجہ دینا چاہیے جہاں کسی وجہ سے صاف پانی کھڑا رہنے کے امکانات ہوں انہوں نے ڈینگی بخار کی صورت میں مستند معالج کے پاس جانے اور غیر ضروری طور پر از خود ادویات کے استعمال سے گریزکی ہدایت کی سیمینار کے اختتام پر سوشل ویلفےئر دفتر سے ایک آگہی واک ہوئی جس میں شرکاء نے بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے دریں اثناء ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی، محکمہ زراعت، مارکیٹ کمیٹی سمیت تمام سرکاری اداروں میں انسداد ڈینگی ڈے منایا گیا اور تمام دفاتر کھلے رہے دفاتر کی مکمل طور پر صفائی کی گئی اور ڈینگی کے انسداد اور وائرس حملہ کی صورت میں احتیاطی تدابیر بارے آگاہی دی گئی

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes