ٹریلر کی موٹر وے پولیس کی گاڑی اور رکشہ کو ٹکر، رکشہ ڈرائیور جانبحق

Published on December 29, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 290)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی) بائی پاس ساہیوال سائیڈ پر ٹریلر بے قابو ہو کر موٹر وے پولیس کی گاڑی اور رکشہ کے ساتھ ٹکرا گیا۔ حادثہ کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور جانبحق ہو گیا جبکہ ٹریلر الٹنے کی وجہ سے ٹریلر ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔ریسکیو ٹیم ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے زخمی ڈرائیور کو ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیاریسکیو ٹیم نے ضروری کاروائی کرنے کے بعد نعش کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔جانبحق ہونے والے نوجوان کی شناخت قاسم ولد اقبال (20 سال) کے نام ہوئی ہے جو کہ اڈہ گیمبر کا رہائشی تھا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog