بہاولپور کے مضافاتی علاقوں میں سوئمنگ پولز پیسے لے کر کرونا بانٹنے لگے

Published on May 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 113)      No Comments


بہاولپو(یواین پی)بہاولپور کے مضافاتی علاقوں میں سوئمنگ پولز پیسے لے کر کرونا بانٹنے لگے، کول اینڈ کول سوئمنگ پول سمیت سوئمنگ پولز کی بھر مار،کرونا ایس او پیز کی دھجیاں،دیگر موذی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ، کارروائی نہ کرنا انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،کرونا وائرس کے پھیلا میں کول اینڈ کول سوئمنگ پول اور انتظامیہ کا اہم کردار۔تفصیل کے مطابق بہاولپور کے مضافاتی علاقوں سمہ سٹہ روڈ،باقر پور،یزمان روڈ سمیت غیر قانونی سوئمنگ پولز کی بھر مار،جبکہ کول اینڈ کول سوئمنگ پول کے کیخلاف نشان دہی کے باوجود کارروائی نہ کرنا ضلعی انتظامیہ کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔سول ہسپتال کی بیک سائیڈ پر کول اینڈ کول سوئمنگ پول نے ایس او پیز کی کھلم کھلا دھجیاں اڑا رکھی ہیں۔گورنمنٹ کے احکامات کو ہوا میں اڑایا جارہا ہے حالانکہ گورنمنٹ نے تفریحی مقامات سمیت تمام اجتماع پر پابندی لگا رکھی ہے۔کول اینڈ کول سوئمنگ پول کی انتظامیہ قانونی کی دھجیاں بکھیر رہی ہے۔سوئمنگ پول انتظامیہ نے فی کس 200سو روپے ٹکٹ لگا رکھی ہے جہاں پر سینکڑوں کی تعداد میں رش دیکھنے کو ملتا ہے جس سے کرونا وائرس کے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔اہل علاقہ کے سنجیدہ حلقوں نے کمشنر بہاولپور، ڈپٹی کمشنر بہاولپور آرپی بہاولپور و دیگرہیلتھ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کول اینڈ کول سوئمنگ پول سمیت دیگر کیخلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے سوئمنگ پول کو بند کرایا جائے تاکہ مزید کرونا وائرس نہ پھیل سکے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题