قرضوں کی بنیاد پر ملک ترقی نہیں کر سکتا: سراج الحق

Published on March 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 317)      No Comments

444
کراچی (یو این پی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ چور لیٹروں کی قیادت میں ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ حکمرانوں نے قوم کو عالمی اداروں کا مقروض بنانے کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ حکمران بتائیں نندی پور منصوبہ کیسے سو ارب تک پہنچ گیا۔ ان کا کہنا تھا حکمرانوں کے کاروبار منافع میں جبکہ قومی خزانہ خالی ہو گیا ہے۔ نواز شریف اور زرداری کو کاروبار میں کیوں نقصان نہیں ہوتا۔ ملک کی اشرافیہ نے 375ارب ڈالر بیرون ملک منتقل کئے۔ امیر جماعت اسلامی نے آٹھ اپریل کو لاہور میں کرپشن کے خلاف دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے سول سوسائٹی سے ساتھ دینے کی اپیل بھی کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes