معذور افراد کو معاشرے میں مقام دلاناحکومت کی اولین ترجیح ہے صبا اصغر

Published on May 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 207)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی)معذور افراد کو معاشرے میں مقام دلاناحکومت کی اولین ترجیح ہے ان کو باعزت روزگار کمانے اور انکی زندگیوں کو آسان بنانے کے لئے محکمہ سوشل ویلفئیرکابہت اہم رول ہے جس کی طرف سے ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ صبا اصغر نے محکمہ سوشل ویلفئیر اوکاڑہ کے دفتر میں پندرہ معذور مرد و خواتین میں وھیل چئیرز اور ٹرائی سائیکلز تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعہ پرڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر اشتیاق خان اورمحکمہ سوشل ویلفئیر کا دیگرعملہ بھی موجود تھا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جو لوگ معذوری کو پس پشت ڈالکر رزق حلال کماتے ہیں ان کی زندگی کو آسان بنانے کے لئے جو بھی امداد ممکن ہواس کے لئے محکمہ سوشل ویلفئیر بہت اہمیت کا حامل ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题