پولیو کا خاتمہ ہمارا قومی مقصد اور قومی کوشش ہے، آرمی چیف

Published on May 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 99)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ ہمارا قومی مقصد اور قومی کوشش ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں پاکستان سے پولیو اور کورونا وائرس کے خاتمے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم چلانے پر بل گیٹس نے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ٹیلیفونک رابطے میں آرمی چیف نے انسداد پولیو مہم میں بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کردار کی تعریف کی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں کامیابی کا سہرا پولیو ورکرز کے سر ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہمارا قومی مقصد اور قومی کوشش ہے، ہم تب ہی اسے کامیابی قرار دیں گے جب پاکستان میں ایک بھی بچہ پولیو کا شکار نہ ہو۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy