اوپنر بیٹسمین کی حیثیت سے ملکی اور صوبائی ٹورنامنٹس میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکا ہوں
اسلام آباد (یواین پی) آل راونڈر کی حیثیت سے نیشنل مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکا ہوں۔ پشاور میں واقع کاونٹی کرکٹ کلب کی جانب سے اوپنر بیٹسمین وکٹ کیپر اور سپن باولر کی حیثیت سے بےشمار کرکٹ ٹورنامنٹس میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھ چکا ہوں۔ صوبائی اور نیشنل مقابلوں میں ایوارڈز حاصل کر چکا ہوں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان کے معروف اوپنر بیٹسمین شکیل خان نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ شکیل خان نے پی سی بی حکام سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے انٹرنیشنل ٹیم کا حصہ بنایا جائے۔ بین الاقوامی سطح پر کرکٹ کی دنیا میں عالمی شہرت میرا خواب ہے جو کہ مستقبل قریب میں پورا ہو کر رہے گا۔