بگ بی بھی علی ظفر کی صلاحیتوں کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے

Published on October 30, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 400)      No Comments

\"16\"

ممبئی ۔۔۔ پاکستان کے مشہور گلوکار واداکار علی ظفر سے بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے ملاقات کی جس میں انہوں نے علی ظفر کی اداکاری اور گائیکی کی تعریف کی۔علی ظفر نے امیتابھ بچن سے اس ملاقات پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ لیجنڈ اداکار سے ملنا چاہتے تھے اور ان سے مل کر میری زندگی کی ایک بہت بڑی خواہش پوری ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ امیتابھ بچن نے ان سے ملاقات میں ان کے کام کی تعریف کی جسے سن کر میری بہت حوصلہ افزئی ہوئی، میں بچبن سے ان کی بہت عزت کرتا ہوں اور ان کے الفاظ میرے لئے بہت معنیٰ رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں علی ظفر کے ’’کوک اسٹوڈیو‘‘ میں گائے گئے گانے ’’یار ڈاڈی‘‘ کی بھی تعریف کی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes