نوشہروفیروز ،25سالہ نوجوان کا اقدام خودکشی 27 سالہ نوجوان کی لاش برآمد

Published on May 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 336)      No Comments

نوشہروفیروز (یواین پی)25سالہ نوجوان کا اقدام خودکشی 27 سالہ نوجوان کی لاش برآمد تفصیلات کے مطابق ہالانی تھانے کی حدود میں گاوں پیر قائم علی شاہ میں 25 سالہ نوجوان نے پسٹل سے فائر کرکے خودکشی کرلی متوفی اسلم نانگور خیر پور کے علاقے ظفر آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے جو گاوں پیر قائم شاہ میں اپنے رشتہ داروں کے ہاں شادی میں شرکت کے لیے آیا تھا نعش کو ضروری کارروائی کیلئے ہالانی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثہ کے حوالے کردی تاہم خودکشی کرنے کی وجہ معلوم نا ہوسکی دوسری طرف بھریا روڈ کے قریب 27 سالہ نوجوان منٹھار سولنگی کی لاش ملی ہے جسے پولیس نے تحویل میں لے اسپتال منتقل کردیا ہے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول بھریا روڈ کے قریب گاوں عثمان سولنگی کا رہائشی ہے جسکے ورثہ کا کہنا ہے کہ نوجوان کل شام جانوروں کے کیے گھاس لینے گیا تھا جو پرسرار طور پر گم ہوگیا تھا جس کی آج صبح لاش ملی ہے مقتول نوجوان کھتی باڑی کرکے گزر بسر کرتا تھا

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy